رائیونڈ، 55سالہ نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقے سے 55سالہ نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد، پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے اڈا پلاٹ کے قریب خالی پلاٹ میں 55سالہ نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا پولیس ے مطابق متوفی کی لاش کے قریب سے پیٹرول کی بوتل بھی ملی ہے شبہ ہے کہ نامعلوم شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر پیٹرول چھڑک کر خودکشی کی ہے تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔