شہری کے گھر پر قبضہ،ڈی جی نیب لاہورکو 7روز میں فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے گھر کا قبضہ نہ چھوڑنے پر شہری اطہر ناصر کی طرف سے دادرسی کے لئے دائر درخواست پرڈی جی نیب لاہورکو قبضہ چھوڑ نے کے حوالے سے 7روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔دوران سماعت عدالت نے ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کو روسٹرم پر بلوا کر کہا کہ نیب ترمیمی آرڈینس کے بعد کسٹم کے تمام ریفرنس نیب کے اختیار میں نہیں رہے احتساب عدالت میں موجود تمام کسٹمز کے مقدمات متعلقہ عدالتوں میں ٹرانسفر سے کئے گئے ہیں
،جب کیسز ٹرانفرس ہوگئے تو پھر شہری کے گھر پر قبضہ کرکے کیوں بیٹھے ہیں؟جس پر ڈی جی نیب نے کہا کہ آپ حکم کر دیں ہم قبضہ چھوڑ دیں گے،فاضل جج نے کہا کہ جب کیس ٹرانسفر ہوگیا ہے تو آپ کا قبضہ غیر قانونی ہوچکا ہے،ڈی جی صاحب شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں،فاضل جج نے ڈی جی نیب کو قبضہ چھوڑ نے کے حوالے سے 7روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔