پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ برانچ کی  اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری

  پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ برانچ کی  اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے کریکٹر سرٹیفکیٹ برانچ کی ماہِ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق  مجموعی طور پر 2915کریکٹر اور ویر یفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے بتایا کہ شہریوں کی جانب سے خدمت سینٹرڈی آئی جی آپریشنز آفس میں 492،گلبرگ 1283،اقبال ٹاؤن 413،گریٹر اقبال پارک 245، ٹاؤن ہال 96،ارفع کریم ٹاور 125 اور بحریہ ٹاؤن خدمت مرکز میں 202کریکٹراور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جمع کئے گئے۔

اشفاق خان نے کہا کہ موبائل پولیس خدمت مرکز بھی باقاعدگی سے شہر کے مختلف مقامات پر 8 بجے صبح تا 04 بجے شام شہر میں مقرر کردہ پوائنٹس پر خدمات فراہم کررہا ہے۔ ماہِ اگست کے دوران شہریوں کی جانب سے موبائل خدمت مرکزمیں 59کریکٹراور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جمع بھی جمع کروائے گئے۔ ڈی ا?ئی جی ا?پریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشات موجود ہونے کے باوجود بھی لاہور پولیس جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ پولیس سے متعلقہ ا?ن لائن خدمات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہیں۔ پولیس خدمت مراکز شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ ڈی ا?ئی جی ا?پریشنز نے کہا کہ لاہور چیمبر ا?ف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بھی پولیس خدمت مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔پولیس کی طرف سے پہلے خدمت مراکز کی طرح یہاں بھی شہریوں اور تاجر حضرات کو 14قسم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنے علاقہ کے قریب ترین پولیس خدمت مرکز سے کریکٹر سرٹیفکیٹ،، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر سہولیات سے استعفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -