فیروز والہ،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،5گرفتار
فیروز والہ (نامہ نگار)فیکٹری ایریا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے پانچ ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور شراب برآمد کر لی۔ علاوازیں ایس ایچ او فیکٹری ایریا غلام مرتضیٰ ڈوگر کی سربراہی میں پولیس نے چھاپے مار کر سنگین مقدمات میں ملوث برسوں سے مفرور چار اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا۔