ریسکیوہیڈکوارٹرز میں ڈویژنل ایمرجنسی افسران کا پہلا اجلاس

ریسکیوہیڈکوارٹرز میں ڈویژنل ایمرجنسی افسران کا پہلا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)گزشتہ روز ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز میں ڈویژنل ایمرجنسی افسران کی پہلی کانفرنس کاانعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹررضوان نصیر نے کی۔ کانفرنس میں لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، اور ڈی جی خان کے ڈویژنل ایمرجنسی افسران کے علاوہ ریسکیو ہیڈ کوارٹرز اور اکیڈمی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈویژنل ایمرجنسی افسران نے  ڈاکٹررضوان نصیر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ماہ اگست میں تمام ریسکیو اسٹیشنوں کے اچانک دورے کرتے ہوئے ریسکیو سٹاف کی کارکردگی اور نظم و ضبط، ریسکیو اسٹیشن،ایمرجنسی گاڑیوں اورسامان کا بغور جائزہ لیااور ان تجزیاتی دوروں کی بنیاد پر تمام فعال ریسکیو اسٹیشنزکی درجہ بندی گریڈ اے،بی، سی اور ڈی میں کی گئی۔

اضلاعکی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی جی ریسکیو کوا?گاہ کیا گیا کہ ڈوی?ن لاہور میں ریسکیو اسٹیشن ننکانہ، ڈوی?ن گوجرانوالہ میں ریسکیو اسٹیشن پسرور، ڈوی?ن ساہیوال میں ریسکیو اسٹیشن پنڈ دادن خان، ڈوی?ن سرگودھا میں ریسکیو اسٹیشن قمر مشانی، اور ڈوی?ن فیصل ا?باد میں ریسکیو اسٹیشن سمندری کو مجموعی طور پر ڈوی?ن میں بہترین پایا گیا۔ڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے عمدہ اور کمزور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عملے اور اضلاع کے بارے میں ڈوی?نل ایمرجنسی افسران کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب پنجاب کے تمام اضلاع میں ایک جیسے وسائل مہیا کیے گئے ہیں تو پھر ضلعی سطح پر فراہم کی جانے والی سرسز کے  معیار میں فرق نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع میں صرف ضلعی منتظمین کا ہی فرق ہے  اگر کچھ افسران باقاعدہ مشقیں، گاڑیوں کی بروقت مرمت اوربحالی، کنٹرول روم میں موثر کام کرنے کو یقینی بنا رہے ہیں تو دیگر ضلعی افسرانکیوں اپنے اضلاع میں اسی معیار کو برقرار نہیں رکھ سکتے ہیں۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے ڈوی?نل ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی کہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کے انچارج اور علمہ کو حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی اسناد دیں مزید براں بہترین کارکردگی کے حامل ریسکیو اسٹیشنز کی مثالی کارکردگی کے محرکات کا اشتراک ڈوی?ن کے باقی اضلاع سے کریں تاکہ وہ بھی سروس کے یکساں اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سروس کی فراہمی کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہیڈ کوارٹرز کے جاری کردہ کوروناایمرجنسی رسپانس گائیڈلائنپر عمل درا?مد کو یقینی بنانے، ماسک کے استعمال اور COVIDõ19 کے پھیلا¶ سے بچنے کے لئے مصافحہ سے گریز کرنے پر بھی زور دیا۔ ڈی جی ریسکیو نے ڈوی?نل ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی کہ ا?ئندہ اکتوبر میں ہونے والے نیشنل ریسکیو چیلنج کے لئے ڈوی?نل سطح پر ٹیموں کی حتمی تشکیل دینے کیلئے بین الاضلاعی ریسکیو مقابلوں کا بھی انعقاد کریں۔ 

مزید :

علاقائی -