فری آن لائن ای لرننگ کورسز کا آغاز کردیا: ٹیوٹا

  فری آن لائن ای لرننگ کورسز کا آغاز کردیا: ٹیوٹا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (سٹی رپورٹر) چیف منسٹر پنجاب کے ہنر مندنوجوان پروگرام کے تحت ٹیوٹا نے فری ای لرننگ کورسز کا آغاز کر دیا ہے جس میں 16200نوجوانوں کو ورچوئیل اسسٹنٹ،گرافک ڈئزائننگ اور ویب ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ان ٹریڈز میں تربیت حاصل کرنے کے بعد نوجوان”ایما زون“اور”ای بے“ جیسے انٹر نیشنل پلیٹ فارمز کے ذریعے اپناکاروبار کر سکیں گے ٹیوٹا کے چیئرپرسن علی سلمان نے ان خیالات کا اظہار فری آن لائن ای لرننگ کورسز کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کورسز کے آغاز کا مقصد نوجوان کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ گھر بیٹھ کر ”ایما زون“ اور ”ای بے“ جیسے پلیٹ فارمز کے استعمال کے ذریعے عالمی مارکیٹ سے منسلک ہو کر اپنا روزگار حاصل کر سکیں۔اس طرح  ہمارے تربیت یافتہ نوجوان نہ صرف معاشی خود انحصاری کی منزل پا لیں گے بلکہ اپنے خاندانوں کیلئے مالی وسائل بھی پیدا کر سکیں گے۔ نوجوانوں کا معاشی استحکام قومی خزانے کیلئے بھی بہتر ی کا باعث بنے گا۔یہ نوجوان ملک کیلئے زر مبادلہ کے حصول کا ذریعہ بھی بنیں گے۔ٹیوٹا کے چیئر پرسن علی سلمان نے مزیدکہا کہ وزیر اعلیٰ کا ہنر مند نوجوان پروگرام،وزیر اعظم پاکستان کے اس وژن کو عملی طور پر نافذ کرنے کا اہم حصہ ہے جس کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے کے قابل بنانے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ٹیوٹاا س سکیم کے تحت 1لاکھ نوجوانوں کو قابل روزگار ہنر مند بنانے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم انڈسٹری کی مشاورت سے ایسے پروگرام متعارف کرا رہے ہیں جن کی نہ صرف لوکل مارکیٹ بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی طلب ہے ایسے ٹریڈز میں مہارت حاصل کرنے کے بعد ہمارے تربیت یافتہ نوجوانوں کو کاروباری مواقع حاصل کرنے میں ہر گز دقت نہیں ہو گی۔متعارف کردہ ای روزگار کورسز کے ذریعے نوجوان معاشی خود انحصاری کے مراحل آسانی سے طے کر سکیں گے ان مہارتوں کے ذریعے انہیں معاشی استحکام بھی حاصل ہو گا اور وہ اپنے اور اپنی قوم کے لئے فائدہ مند ثابت ہو نگے۔

مزید :

کامرس -