پیاف کے امیدوار سلیم اصغر بھٹی کی مکمل حمایت کا اعلان
لاہور(سٹی رپورٹر)ہال روڈ موبائل فون ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر نگرانی صدر ڈاکٹر شہزاد محمود چیف ایگزیکٹیو MITمنعقد ہوا جس میں لاہور چیمبر اینڈ انڈسٹریز ایسوسی ایت کلاس کے ہال روڈ سے پیاف گروپ کے منتخب امیدوار سلیم اصغر بھٹی کی حمایت اور مکمل سپورٹ کا اعلان کیا،اجلاس میں مہمان خصوصی صدر خدمت گروپ ہال روڈ بابر محمود،صدر کسان بورڈ لاہور ڈویثرن میاں عبدالرشید منہالہ اور دیگر ممبران لاہور چیمبر اور موبائل پارٹس ڈیلرز اور موبائل پارٹس ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی،پارٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سہیل پرویز نے ہال روڈ سے لاہور چیمبر میں نمائندگی کو خوش آئند اور تاجر ان کے مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔