کارفور نے خریداری کیلئے جدت انگیز سہولت متعارف کرادی 

کارفور نے خریداری کیلئے جدت انگیز سہولت متعارف کرادی 

  

لاہور(پ ر)پاکستان میں ماجد الفطیم کی جانب سے فعال ادارہ کارفور نے آن لائن خریداری کرنے والے افراد کی آسانی کے لئے کلک اور کلیکٹ(Click & Collect) کے نام سے نئی باسہولت سروس متعارف کرادی ہے۔ کارفور کے آن لائن صارفین کے پاس اب لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے منتخب اسٹورز سے اپنے آرڈرز وصول کرنے کا بھی آپشن حاصل ہے۔ کارفور کی اس نئی سہولت سے کورونا وائرس کے تناظر میں آن لائن خریداری کرنے والے افراد کی بڑھتی ہوئی طلب پوری ہوسکے گی۔ اس نئی سروس کے ذریعے انہیں پہلے روزمرہ گھریلو اشیاء آن لائن منتخب کرنی ہوں گی، پھر انہیں آرڈر دینا ہوگا، اور اسکے بعد اپنی مرضی کے وقت کے مطابق سامان کی وصولی کے لئے اپنے اسٹور کا انتخاب کرنا ہوگا۔ روزمرہ گھریلو اشیاء کو احتیاط سے پیک کیا جائے گا، جہاں ضرورت ہوگی وہاں سامان کو اس وقت تک ریفریجریٹر میں رکھا جائے گا، جب تک کلک اینڈ کلیکٹ اسٹورز میں شامل کسٹمرز اپنا آرڈر وصول نہیں کرلیتے۔ 

ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر جین مارک ڈومونٹ نے کہا، "اس نازک وقت میں جب صارفین اپنی خریداری میں زیادہ انتخاب اور زیادہ سہولت کے خواہاں ہیں، ہم نے انکی خواہش کو مدنظر رکھنے کے ساتھ اپنی نئی کلک اینڈ کلیکٹ سروس متعارف کرائی ہے۔ "

انہوں نے کہا، "ماجد الفطیم اور اسکے ادارے کارفور کی طرف سے ہم اپنے صارفین اور مقامی افراد کو نہ صرف قابل رسائی مصنوعات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں بلکہ سماجی فاصلے برقرار رکھنے جیسی بدلتی ہوئی صورتحال قبول کرنے کے ساتھ نئے طریقوں کے ذریعے خریداری کے راستے بھی فراہم کررہے ہیں۔ کلک اینڈ کلیکٹ کی سہولت ہماری جدت انگیز سوچ کے عین مطابق ہے اور موجودہ دور کے صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہماری ڈیجیٹل سہولیات میں یہ تبدیلی کی علامات ہیں۔"  

کارفور وقت گزرنے کے ساتھ اضافی ہائپر مارکیٹ اور سپرمارکیٹ مقامات پر بھی کلک اینڈ کلیکٹ سروس مختلف مراحل میں متعارف کرائے گا۔ 

مزید :

کامرس -