پی ایس او پائپ لائن پرآ گ  قابو پانے کیلئے شیل کا بھرپور تعاون

پی ایس او پائپ لائن پرآ گ  قابو پانے کیلئے شیل کا بھرپور تعاون

  

کراچی (پ ر)پی ایس او کی 20 انچ قطر کی زیر زمین امپورٹ پائپ لائن جو شیل پاکستان کے ٹرمینل نمبر 1واقع کیماڑی سے گزر رہی تھی، آگ لگ گئی۔ اس موقع پر شیل پاکستان کی ٹیم نے متعلق حکام،فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے عملے کے ساتھ مل کر ٹرمینل پر آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ ہر فردکا تحفظ یقینی بنانے کی کوششیں کی۔تیل کی اہم پائپ لائنوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کے حوالے سے مقرر کردہ معیارات پر عمل درآمدنہایت اہمیت رکھتا ہے اور انفرااسٹرکچر کے تحفظ اور استحکام کے لیے اسے اولین ترجیح حاصل ہے۔ پاکستان تیل کی درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔چنانچہ یہ بات نہایت ضروری ہے کہ ایندھن کی سپلائی کے لیے کراچی آنے والی پائپ لائنوں کے بارے میں تحفظ کے اقدامات مزید یقینی بنائے جائیں اور، اس سلسلے میں، شیل پاکستان تمام متعلق فریقین کے ساتھ معاونت کے لیے تیار ہے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

مزید :

کامرس -