چین کیساتھ سرحدی کشیدگی، بھارت نے مشرقی سرحد پر فوج کی تعداد بڑھا دی 

چین کیساتھ سرحدی کشیدگی، بھارت نے مشرقی سرحد پر فوج کی تعداد بڑھا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے چین کیساتھ سرحد میں رواں برس جون میں بدترین کشیدگی کے بعد مشرقی سرحد پر بھی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرلیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے ریاست اروناچل پردیش کے مشرقی ضلع انجا میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا، جہاں چین کا بھی دعوی ہے کہ یہ ان کا علاقہ ہے۔بھارت کے فوجی اور حکومتی عہدیداروں نے دونوں ممالک کے درمیان ایک مرتبہ پھر کشیدگی کے تاثر کو رد کردیا۔انجا ؤکی انتظامی سربراہ ایوشی سودان کا کہنا تھا کہ فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن جہاں تک لڑائی کا تعلق ہے تو اب تک ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں بھارتی فوج کے کئی بٹالین تعینات کردی گئی ہیں۔ایوشی سودان کا کہنا تھا کہ گلوان واقعے کے بعد فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ کردیا گیا ہے بلکہ ہم اس سے پہلے ہی فوجیوں کو بھیجنے کا عمل شروع کرچکے تھے۔
ایوشی سودان

مزید :

صفحہ اول -