لائن آف کنٹرول پربھارت کی گولہ باری، پاک فوج کا بھرپور جواب 

       لائن آف کنٹرول پربھارت کی گولہ باری، پاک فوج کا بھرپور جواب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    تتہ پانی(آن لائن)لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی درہ شیرخان وگوئی سیکٹرز پر بھارتی فوج کی بلااشتعال شدید گولہ باری، گولہ باری سے تمام علاقے لرز اٹھے،متعدد رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا، ایک مکان کی بالکل چھت پر گولہ گراتاہم اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے مکینوں نے رات جاگ کرگزاری پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی درہ شیرخان وگوئی سیکٹرز کے سویلین آبادی پر بھارتی فوج نے  اچانک بلااشتعال شدید گولہ باری شروع کردی اور وقفے وقفے سے رات بھر گولہ باری جاری رہی،ہیوی گنوں کا بے دریغ استعمال کیا گیاجس سے تمام علاقے لرز اٹھے، خیرگلہ درہ شیرخان میں چوہدری محمود احمد شاہدولدحاجی سید محمد کے مکان پر اور محمدر شید ولدنجم دین کے مکان کے قریب گولے لگنے سے مکانات کو شدید نقصان پہنچا،تاہم اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے مکینوں نے رات جاگ کرگزاری، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔
بھارتی گولہ باری 

مزید :

صفحہ اول -