وزیراعظم کے دورہ کراچی کے شیڈول میں تبدیلی، ہفتے کو کراچی جائیں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے دورہ کراچی کے شیڈول میں تبدیلی، اب عمران خان 5 ستمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم نے جمعہ کے روز کراچی کا دورہ کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کو پلان سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم اب ہفتے کے روز کراچی جائیں گے، جہاں وہ اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس سے قبل وزیر اعظم کو پروگرام کے مطابق آج کراچی جانا تھا۔
وزیراعظم