بھارت میں کورونا کے باعث پھنسنے والے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
لاہور(آن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب بھارت میں پھنسنے والے پاکستانی واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤ ن کے دوران بھارت میں پھنسے 200 پاکستانیوں کو بھارتی حکومت نے وطن واپسی کی اجازت دی تھی۔پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے واہگہ بارڈر ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔واضح رہے کہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے مذکورہ پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہوئی ہے۔
پاکستانی