عمران خان پر تنقید سے پہلے شہبا ز شریف اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں: فیاض الحسن

  عمران خان پر تنقید سے پہلے شہبا ز شریف اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں: فیاض ...

  

 لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ  عمران خان جیسے متحرک سیاستدان پر تنقید کرنے سے پہلے شہباز شریف اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں،قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے گزشتہ 2 سال میں پہلی دفعہ  لاہور اور اسلام آباد سے باہر قدم رکھا ہے شہباز شریف کی جانب سے دورہ کراچی کے دوران آصف زرداری سے ملاقات اور بعد ازاں میڈیا ٹاک پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے کورونا وبا کے دوران وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور حکومتی اراکین سمیت تمام سرکاری مشینری کورونا کے خلاف مصروفِ عمل تھی، تب قائد حزب اختلاف شہباز شریف لاپتہ تھے گزشتہ 2 سال میں پہلی دفعہ شہباز شریف نے لاہور اور اسلام آباد سے باہر قدم رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ حسبِ وعدہ شہباز شریف آصف زرداری سے کرپشن پر سوال کریں گے، لیکن شہباز شریف کی جانب سے آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا ہوا پیسہ واپس خزانے میں ڈالنے کی باتیں دھری کی دھری رہ گئیں انہوں نے کہا کہ ''کھودا پہاڑ نکلا چوہا'' کے مصداق غیر متحدہ اپوزیشن نے اس مشکل گھڑی میں کراچی کی عوام سے اظہارِ یکجہتی کی بجائے نیب کے خلاف پریس کانفرنس کر ڈالی انہوں نے کہا حقیقت یہ ہے کہ غیر متحدہ اپوزیشن کراچی کے مسائل کی بجائے اپنے غموں کا علاج ڈھونڈنے کے لئے اکٹھی ہوئی آلِ شریف اور آلِ زرداری کی کہانی کرپشن کی اور غم احتساب کا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ پر تیرہ سال لگاتار حکومت کرنے کے باوجود پیپلزپارٹی نے عوام کا کچھ بھلا نہ کیا13 سال میں پیپلز پارٹی نے سندھ میں سیلابی اور پینے کے پانی کا مسئلہ بھی حل نہیں کیا جس کے باعث کراچی سیلاب میں ریلیف اینڈ ریسکیو، نالوں کی صفائی کے لیے فوج کو بلانا پڑا 

فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -