مودی حکومت ہندوستان میں مسلمانوں کو سیاسی طور پر نقصان پہنچا رہی ہے: شبلی فراز
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اقلیتوں کو دیوار سے لگانا مودی حکومت کا نظریہ ہے،مودی حکومت ہندوستان میں مسلمانوں کو سماجی اور سیاسی طورپر نقصان پہنچا رہی ہے، ہندوستانی فوج نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے زائد عرصے سے لاک ڈاؤن ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں ہندوستان اور اسلاموفوبیا کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقلیتوں کو دیوار سے لگانا مودی حکومت کا نظریہ ہے،ہندوستانی حکومت نے تعصبانہ رویوں پر مبنی بیانیے کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ہندوستان میں مسلمانوں کو سماجی اور سیاسی طورپر نقصان پہنچا رہی ہے، ہندوستانی فوج نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے زائد عرصے سے لاک ڈاؤن ہے اور مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔
شبلی فراز