کیماڑی آئل ٹرمینل پر آگ بھڑک اٹھی، 2افراد جاں بحق، 4زخمی، پٹرول کی سپلائی معطل 

    کیماڑی آئل ٹرمینل پر آگ بھڑک اٹھی، 2افراد جاں بحق، 4زخمی، پٹرول کی سپلائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیماڑی آئل ٹرمینل پرآگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔آگ کیماڑی آئل ٹرمینل ون میں پٹرول کے یونٹ میں لگی، پاک بحریہ، سندھ رینجرز اور دیگر ریسکیو اداروں نے آگ بجھائی۔جاں بحق ہونے والے دونوں افرادکچھی پاڑہ کے رہائشی تھے اور آگ لگنے کے وقت دونوں افراد آئل ٹرمینل میں کام کررہے تھے، جاں بحق افراد کی شناخت شاہد اور صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ جھلس کر جاں بحق ہونے والے دونوں افراد ٹینکر ڈرائیور ہیں۔کیماڑی آئل ٹرمینل پرآگ لگنے سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل ہوگئی۔آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شمس شاہوانی نے کہا ہے کہ آگ سے ہمارا کافی نقصان ہوا ہے، حالات کی بہتری تک پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی اور فی الحال اپنی گاڑیاں آئل ٹرمینل سے ہٹالی ہیں، آگ پر قابو پانے کے بعد صورتحال دیکھ کرسپلائی بحالی کا فیصلہ کریں گے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کیماڑی آئل ٹرمینل پرلگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کیماڑی تیل پائپ لائن میں آگ سے زخمیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، ایک زخمی کی حالت خطرے سے باہر جبکہ تین زیر علاج ہیں۔ زخمیوں کی شناخت شاہد،کاشف اور فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔شاہد کا جسم 27 فیصد، کاشف کا 61 فیصد اور فیاض کا جسم 59 فیصد جھلس چکا ہے۔تیل پائپ لائن ریپئرنگ کے دوران آگ لگی۔فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا جبکہ پاک بحریہ کی ٹیم نے بھی آگ بجھانے میں معاونت کی۔
آگ 

مزید :

صفحہ اول -