نواز شریف کی تازہ ترین رپورٹس اسی ہفتے عدالت میں پیش کی جائیں گی،نجی ٹی وی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس رواں ہفتے کے آخر تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی جائیں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے بورڈ نے موجودہ طبی صورتحال میں ان کو سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن کے ہاسپٹلز میں کورونا کی صورتحال کی وجہ سے سابق وزیراعظم کا ڈاکٹرز آن لائن چیک اپ کر رہے ہیں۔ان کے تازہ ترین بلڈ ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں جن میں ان کے دل کی شریان کی بندش کے حوالے سے صورتحال ابھی تک تشویشناک ہیں۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو دل کی بند شریان کھولنے کے حوالے سے آپریشن کروانے کی ایک بار پھر ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹرز نے انھیں ہوائی سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہوائی سفر کی صورت میں ان کی جان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں
نواز شریف رپورٹس