قرآن پاک کی بے حرمتی اور گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت قابل مذمت: پاکستان 

    قرآن پاک کی بے حرمتی اور گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت قابل مذمت: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،این این آئی) پاکستان نے سویڈن اور ناروے میں قر آن کی بے حرمتی اور فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دبارہ اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری کی کوئی توجہہ نہیں ہے،9 اگست کو پاکستانی ہندو خاندان کے 11 افراد پرسرار حالات میں راجھستان جودھ پور میں مردہ پاے گئے،ہم پہلے بھی افغان امن عمل کی حمایت کر رہے تھے اور اب بھی حمایت جاری رکھیں گے،امید ہے افغان امن عمل جلد بین الافغان مذاکرات کے آغاز کی جانب پڑھے گا،کلبھوشن جادیو کیس میں پاکستان آئی سی جے کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کے لیے پر عزم ہے،پاکستان کلبھوشن جادیو کے حوالے سے ایک اور قونصلر رسائی کی فراہمی کو تیار ہے،بین الاقوامی سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں،چین پاکستان دوستی ایک گہری تزویراتی سمجھ بوجھ پر مبنی ہے،ایف اے ٹی ایف پر پاکستان نے ضروری قانون سازی بھی کی ہے، کسی بھی ملک کو ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنے دینا چاہیے،۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ حنیف اتمر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ نے اپنے افغان ہم منصب کو افغان طالبان نمائندہ وفد کے ساتھ وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہونیوالی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان سویڈن کے شہر مالمو اور ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں قران کریم کی بیحرمتی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان فرانس کے میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ آزادی اظہار رائے کے نام پر لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری کی کوئی توجہہ نہیں ہے،پاکستان نے بار ہا بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کی جانب توجہ دلائی،حالیہ بھارت چین تنازع بھارت کی جانب سے سرحدوں کے مسائل کو بات چیت سے نہ حل کرنے کی کوشیش کی جانب اشارہ ہے۔۔ترجمان دفتر خارجہنے کہاکہ کلبھوشن جادیو کیس میں پاکستان آئی سی جے کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کیلئے پر عزم ہے،ہم بار ہا بھارتی حکومت کو کہہ رہے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور پاکستانی عدالتوں سے تعاون کریں،بھارت کو ایک اور قونصلر رسائی کی پیشکش کرتے ہیں اگر وہ حاصل کرنا چاہیے،شنگھائی تعاون تنظیم کے عمل کے حوالے سے پرعزم ہے،9 ستمبر کو ایس سی او کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس کے حوالے سے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کلبھوشن جادیو کے حوالے سے ایک اور قونصلر رسائی کی فراہمی کو تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں،چین پاکستان دوستی ایک گہری تزویراتی سمجھ بوجھ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف پر پاکستان نے ضروری قانون سازی بھی کی ہے، کسی بھی ملک کو ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنے دینا چاہیے۔
دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -