پنجاب حکومت اور اورنج ٹرین، سرکاری ہسپتالوں کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ 

  پنجاب حکومت اور اورنج ٹرین، سرکاری ہسپتالوں کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ 

  

 لاہور(جنرل رپورٹر، این این آئی)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور صوبہ کے 210 سرکاری ہسپتالوں کو سولر پر منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ بجلی کی بچت کیلئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام سامنے آ گیا ہے جس کے تحت آغاز میں  210 سرکاری ہسپتالوں کو سولرسسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس حوالے سے تخمینہ لگایا ہے کہ ہسپتالوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرکے سالانہ 3 ارب کی بچت کی جائے گی سرکاری ہسپتالوں میں 95 میگاواٹ کی کپیسٹی والے سولر پینلز لگائے جائیں گے، جس سے سالانہ 173.3 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیواور ٹرثیری کیئر ہسپتالوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گادوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن ٹرین کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا ان کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں میں بھی سولر سسٹم لگا یا جائے گا پنجاب کی توانائی کی ضروریات دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں  پنجاب میں 51 فیصد توانائی گھریلو صارفین استعمال کرتے ہیں  انہوں نے کہا حکومت توانائی سیکٹر میں سہولیات مہیا کر رہی ہے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

سولر سسٹم 

مزید :

صفحہ اول -