صدرٹرمپ نے انتشار پسند امریکی شہروں کا وفاقی فنڈ بند کرنے کا حکم دیدیا 

  صدرٹرمپ نے انتشار پسند امریکی شہروں کا وفاقی فنڈ بند کرنے کا حکم دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ تحقیقات کرے کہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے کنٹرول میں کون کون سے ایسے شہر ہیں جن کے حکام انتشار پسندی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ”نیو یارک پوسٹ“ کی اطلاع کے مطابق ایسے تمام شہروں کا وفاقی فنڈ بند کر دیا جائے گا کیونکہ صدر ٹرمپ یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے شہروں کو شہریوں کے ٹیکس ڈالر استعمال کرنے کا اخلاقی حق نہیں پہنچتا۔ نیو یارک سٹی، واشنگٹن ڈی سی، سیاٹل اور پورٹ لینڈ وہ پہلے چار شہر ہیں جن کے بارے میں وفاقی ایجنسیوں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے جو وہ وائٹ ہاؤس کے بجٹ آفس کو فراہم کریں گی۔ صدر ٹرمپ نے پانچ صفحوں کا ایک میمو جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ان چار شہروں کا فنڈ بند ہونے کی صورت میں اس کے استعمال کا متبادل طریقہ تجویز کیا جائے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ وفاقی فنڈ غیر ضروری طور پر ضائع نہ ہوں اور نہ ہی وہ حکومت کے اس وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے استعمال کریں کہ ہر شہری کی جان مال کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔نیویارک سٹی کے میئر بل ڈی بلالیو نے صدر ٹرمپ کی طرف سے ان کے شہر کا وفاقی فنڈ بند کرنے کی دھمکی کے جواب میں سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ”فوکس نیوز“ ٹی وی نے ان کا بیان نشر کیا ہے جس میں انہوں نے یہ معاملہ عدالت تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے انہوں نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقدمہ کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں۔
فنڈ بند

مزید :

صفحہ اول -