ایف اے ٹی ایف ترامیم اور زیرالتوا بل پاس کرانے کیلئے پیر کو قومی اسمبلی کااجلاس طلب 

  ایف اے ٹی ایف ترامیم اور زیرالتوا بل پاس کرانے کیلئے پیر کو قومی اسمبلی ...

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے ایف اے ٹی ایف اور زیرالتوا بل پاس کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے قومی اسمبلی کااجلاس 7ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایف اے ٹی ایف اور زیرالتوابل ہر صورت پاس کرانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کااجلاس 7ستمبرکی شام 4بجے طلب کرلیا،پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی واتحادی اراکین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے رابطے جاری ہیں اور اس سلسلے میں قومی اسمبلی کے چیف وہپ عامرڈوگر نے حکومتی واتحادی اراکین سے رابطے کرکے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

اجلاس طلب

مزید :

صفحہ اول -