سانحہ ماڈل ٹاؤن قتل کا ایک طے شدہ اور منصوبہ بند پروگرام تھا،سابق آئی جی پولیس

  سانحہ ماڈل ٹاؤن قتل کا ایک طے شدہ اور منصوبہ بند پروگرام تھا،سابق آئی جی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر) سابق آئی جی مہر ظفر عباس لک نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن قتل کا ایک طے شدہ اور منصوبہ بند پروگرام تھاجس میں پولیس نے ہاتھوں اور سینے میں قرآن لئے نماز پڑھنے جانے والے نہتے لوگوں پر سیدھی فائرنگ کی جس سے محکمہ پولیس کا امیج بھی خراب ہوا اور کئی بے گناہ شہری بھی مارے گئے۔ ظلم کی انتہا تھی جس میں پولیس افسران اور اہلکاروں نے اوپر سے ملنے والے احکامات کے تحت خواتین و بچوں سمیت نمایوں کو قتل کیا۔حکمران اور پولیس افسران سب اس کے ذمے دار ہیں ان کے خلاف خیر جانب دارانہ جے آئی ٹی تفتیش کرے اور ذمے داران کو سزا بھی ملے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔
سابق آئی جی 

مزید :

صفحہ اول -