نوازشریف واپس نہ آئے تو ن لیگ تقسیم ہو جائے گی، شیخ رشید

نوازشریف واپس نہ آئے تو ن لیگ تقسیم ہو جائے گی، شیخ رشید

  

لاہور(مانیٹرنگ  ڈیسک)  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف واپس نہیں آئے تو ان کی پارٹی دو حصوں ن لیگ اور ش لیگ میں تقسیم ہو جائے گی۔وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے سیاسی گڑھا کھودا، اب فیصلہ نواز شریف کے ہاتھ میں ہے۔ اگر نوازشریف واپس آ جاتے ہیں توپھر فیصلہ ہو گا اور اگر وطن واپس نہ آئے تو ان کی پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گی، ایک کا نام ن لیگ اور دوسری کا نام شین لیگ ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی خواہش پوری نہیں ہو گی، جو کہتے ہیں اسمبلی چھوڑ جائیں گے ایسا نہیں ہو گا۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -