صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا، چینی سفیر

   صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا، ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔یہ اہم بات پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا جسے کووڈ 19 کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔چینی سفیر یاؤ جنگ نے بتایا کہ دونوں حکومتیں صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ پر کام کر رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔ دورے کے حوالے نئی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

  چینی سفیر

مزید :

صفحہ اول -