بھارتی وزیر اعظم مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

بھارتی وزیر اعظم مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

  

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کا ٹوئٹر اکانٹ ہیک کرلیا گیا،اکاؤنٹ سے  ٹوئٹس بھی کیں جن میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں چندہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کا ٹوئٹر اکانٹ اور موبائل ایپ جمعرات کی صبح ہیک کی گئی جس کی ٹوئٹر کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے نریندر مودی کے اکاؤنٹس سے ٹوئٹس بھی کیں جن میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں چندہ دینے کی اپیل کی گئی۔بھارتی وزیراعظم کا اکاؤنٹ ہیک ہونے پر ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کی جارہی ہیں اور اکاؤنٹ کومحفوظ بنانے کے لیے اقدامات اٹھالیے گئے ہیں۔بھارت میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نریندرمودی ڈاٹ اِن کے 2.5 ملین فالوورز ہیں اور یہ اکاؤنٹ 2011 میں بنایا گیا تھا۔

 مودی

مزید :

صفحہ اول -