شاہد خاقان عباسی اوردیگر ملزمان کی ضمانت کی توثیق، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

  شاہد خاقان عباسی اوردیگر ملزمان کی ضمانت کی توثیق، نام ای سی ایل میں ڈالنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)  سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او کی تقرری ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی توثیق کر دی، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایم ڈی پی ایس او کی غیرقانونی تقرری ریفرنس میں عبوری ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی ضمانت کی توثیق کر دی۔ ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔شاہدخاقان عباسی نے موقف اپنایا کہ ایم ڈی کی تقرری کیلئے ضابطے پرمکمل عمل کیا گیا۔ عمران الحق بولے میں نے6 ارب کمانے والے پی ایس او کا منافع 18 ارب تک پہنچایا۔ تفتیشی افسر نے کہا عمران الحق کا کوئی انٹرویو ہی نہیں ہوا لیکن ہمارے پاس ثبوت نہیں ہیں۔نیب وکیل کہنے لگے کہ تقرری میں بد نیتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ جسٹس کے کے آغا نے کہا بدنیتی توآپ کی طرف سے لگتی ہے، دوران سماعت عدالت نے نیب افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ کہا بتائیں تقرری میں کونسی بے ضابطگی ہوئی۔ آپ نے نہ ان کو نوٹس بھیجا اور نہ ہی تفتیش کی ریفرنس کیسے بنا دیا۔ یہ کیس تو نیب پر بننا چاہیے۔ ریفرنس کالعدم کر دیں تو سب ختم ہو جائے گا۔ ریفرنس میں کچھ اورلکھا ہے آپ بتا کچھ اور رہے ہیں۔نیب کے دوسرے وکیل نے مدد کی کوشش کی تو عدالت نے روک دیا، کہا آپ اپنی سیٹ پر بیٹھیں۔ جس سے سوال کیا جائے وہی جواب دے۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے نیب کی استدعا مسترد کر دی۔
شاہد خاقان عباسی

مزید :

صفحہ اول -