گاڑی سپرداری نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر ہائیکورٹ کی متعلقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کی ہدایت 

گاڑی سپرداری نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر ہائیکورٹ کی متعلقہ مجسٹریٹ کی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے جعلی دیسی مکھن لے جانے والی گاڑی سپرداری پرنہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کو متعلقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی،مسٹرجسٹس جواد حسن نے شہری رحمت علی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ٹھوکر نیاز بیگ پر گاڑی قبضے میں لے لی، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے جعلی دیسی مکھن لے جانے کے الزام پر گاڑی بند کی ہے،اب محکمہ فوڈ اتھارٹی گاڑی سپرداری پر نہیں دے رہاہے،عدالت سے استدعاہے کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کو گاڑی درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم دیاجائے۔

ہدایت 

مزید :

صفحہ آخر -