غیر استعمال شدہ پراپرٹیز کی فروخت کا عمل اگلے ہفتے سے ہو گا، وفاقی وزیر نجکاری 

  غیر استعمال شدہ پراپرٹیز کی فروخت کا عمل اگلے ہفتے سے ہو گا، وفاقی وزیر ...

  

   اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر غیر استعمال شدہ پراپرٹیز کی فروخت کا عمل اگلے ہفتے سے ہوگا پہلے مرحلے میں 32 پراپرٹیز کی نشاندھی کی گئی ہے نشاندھی کردہ 32 میں سے 5 پراپرٹیز نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو دیدی گئی ہیں ان پانچ پراپرٹیز پر کم آمدنی والے افراد کیلئے سستے گھر بنائے جارہے ہیں وفاقی وزیر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز کی اراضی کو لیز پر دینے کا طے پایا ہے  وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے بعد اس پر پیش رفت شروع ہوگی سٹیل ملز کے نقصانات 350 ارب روپے کے ہیں  ترجیح  ہے کہ سٹیل ملز کو پیداوار کیلئے دوبارہ بحال کیا جائے۔نجکاری کمیشن 17 سے 19 اداروں کی نجکاری پر کام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ  کے الیکٹرک کی ملکیت، واجبات سمیت مختلف مسائل ہیں کے الیکٹرک کے معاملات آئندہ ایک دو ماہ میں حل کرلئے جائیں گے اس  سال 19 اداروں میں سے اکثریتی کی نجکاری کرلی جائے گی روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو بحال کریں گے فروخت نہیں ہوگا ڈی جی نجکاری کمیشن افتخار حسین کا  اس موقع پر کہاتھاکہ نشاندھی کردہ 32 میں سے 27 پراپرٹیز کی فروخت سے 6.2 ارب روپے مل سکیں گے نیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی کو دی گئی 5 پراپرٹیز کی مالیت 6.3 ارب ہے خریدار اپنی خواہش اور منصوبے کے تحت پراپرٹیز کے استعمال کا مجاز ہوگا پہلے مرحلے میں 7 ستمبر کو اسلام آباد میں پراپرٹیز کی فروخت ہوگی خریداری کے خواہشمند دس فیصد رقم جمع کراکے پراسس میں شامل ہوسکیں گے فروخت کیلئے پیش کردہ پراپرٹیز اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں ہیں۔

میاں محمد سومرو

مزید :

صفحہ آخر -