سویڈ ن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی دنیا کا امن تباہ کرنیکی گھناؤنی شازش: نورالحق قادری
کرمانوالہ (این این آئی) سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اور دوبارہ بے حرمتی کرنے کے اعلان پروفاقی وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے۔انہوں نے کہا ان خیالات کا اظہار میڈیا سے کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی چوتھائی آبادی مسلمانوں کی ہے اسطرح قرآن پاک جو مسلمانوں کی مقدس اور آسمان سے اترنے والی آخری کتاب ہے اس کی بے حرمتی کرنا مسلمانوں کے خلاف کھلی دہشت گردی ہے اس کی بے حرمتی کومسلمان کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ پیرنور الحق قادری نے کہا کہ جسطرح مسلمان دوسری الہامی کتابوں پر ایمان اور ان کا احترام کرتے ہیں اسی طرح دیگر اقوام کو بھی مسلمانوں کی مقدس کتاب کا احترام کرنا چاہیے۔انہوں نے اعلان کیاکہ صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار کے بارے میں نازیبا گفتگو کے مرتکب شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی ہو گی وزارت مذہبی امور تمام مسالک کے علمائے کرا م کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ علمائے کرام کے تعاون اورمشاورت سے انتشار پھیلانے والوں کے عزائم ناکام بنا دیں گے‘ملک کو مذہبی رواداری اور امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
نورالحق قادری