احساس کیش پروگرام کے تحت  175 ارب روپے تقسیم کئے،ثانیہ نشتر

  احساس کیش پروگرام کے تحت  175 ارب روپے تقسیم کئے،ثانیہ نشتر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کیش پروگرام کے تحت 1 کروڑ 46 افراد میں 175 ارب روپے تقسیم کئے گئے، وزیر اعظم کی ہدایت پر مزید ضرورت مند افراد تک رقم پہنچائی جائیگی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ثانیہ نشتر نے شرکت کی۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ ثانیہ نشتر نے احساس کیش پروگرام کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی۔ ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس کیش پروگرام کے تحت 1 کروڑ 46 افراد میں 175 ارب روپے تقسیم کئے گئے، وزیر اعظم کی ہدایت پر مزید ضرورت مند افراد تک رقم پہنچائی جائے گی۔ثانیہ نشتر نے کہاکہ کفالت پروگرام سے استفادہ کرنے والے افراد کی تعداد 46 لاکھ ہے، کورونا وباء کے دوران ایک مرتبہ کیش پروگرام سے ایک کروڑ 16 لاکھ افراد استفادہ کر چکے ہیں۔ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس پروگرام کی دوسری قسط کی ادائیگی کیلئے فہرست ترتیب دی جارہی ہے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تخفیف غربت ڈویژن کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ تخفیف غربت ڈویژن خزانہ ڈویژن کو احساس پروگرام کے پہلے مرحلے کے اخراجات اور شفافیت سے آگاہ کرے۔
احساس کیش پروگرام

مزید :

صفحہ آخر -