وزیراعظم کا اپوزیشن پر الزام قابل مذمت اور براہ راست دھمکی ہے، نفیسہ شاہ 

      وزیراعظم کا اپوزیشن پر الزام قابل مذمت اور براہ راست دھمکی ہے، نفیسہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا اپوزیشن پر الزام قابل مذمت اور براہ راست دھمکی ہے۔ وزیر اعظم کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہاکہ وزیراعظم کا اپوزیشن پر الزام قابل مذمت اور برائے راست دھمکی ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ سلیکٹیڈ وزیراعظم اس طرح کے بیانات دیکر اپوزیشن پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، یہ سب کے سامنے ہے کہ پیپلزپارٹی نے فیٹف کی آڑ میں ترامیم دیکر بلز کی حمایت کی۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی فیٹف کی آڑ میں غیر قانونی اقدامات کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ملکی سلامتی کے معاملے پر سلیکٹیڈ حکومت کے کسی دباو میں نہیں آئے گی۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ فیٹف کی آڑ میں بنا وارنٹس کے گرفتاری سمیت دیگر اقدامات کی شقیں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ سلیکٹیڈ حکومت چاہتی ہے کہ فیٹف کی آڑ میں انہیں ماورائے عدالت اور غیر قانونی اختیارات دیئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی واضح کر رہی ہے کہ جو قانون سازی وفاقی حکومت فیٹف کی آڑ میں کروانا چاہتی ہے وہ فیٹف کی شرائط ہی نہیں ہیں 
نفیسہ شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -