ملک میں اس سال گندم کا 27ملین ٹن ٹارگٹ پورا نہ ہو سکا، سید فخر امام
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیرغذائی تحفظ سید فخر امام نے کہا ہے کہ ملک میں اس سال گندم کا 27ملین ٹن کا ٹارگٹ پورا نہیں کیا جا سکا، گندم کی ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار ٹن گندم درآمد کی جا چکی ہے جبکہ اب بھی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے گندم درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر غذائی تحفظ سید فخر امام نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت میں تحقیق کے ذریعے پیداوار میں اضافے کی ضرورت ہے اور اس سال ملک میں گندم کا ٹارگٹ 27ملین ٹن تھا جو حاصل نہیں کیا جا سکا ہے، جبکہ پی اے آر سی نے گندم کی نئی ورائٹی تیار کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 20ملین ایکڑ گندم پاکستان میں کاشت کی جاتی ہے، جبکہ ملک میں 11لاکھ ٹن بیج کی ضرورت ہے اور معیاری بیج کی فراہمی پر کام شروع کر دیا ہے، حکومت گندم کی سپورٹ پرائس پر بھی کام کر رہی ہے۔
فخر امام