وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا سابق صدر لاہور پریس کلب، سینئر صحافی و کالم نگار محسن گورایہ کے والد کے انتقال پر اظہارتعزیت

      وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا سابق صدر لاہور پریس کلب، سینئر صحافی و کالم ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق صدر لاہور پریس کلب، سینئر صحافی و کالم نگار محسن گورایہ کے والد چوہدری فقیر محمدگورایہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے - وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والد محترم کا سایہ شجر دار درخت کی مانند ہے - والد کی جدائی کا دکھ بہت بڑا صدمہ ہے - وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کے والد کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے- 

 اظہارتعزیت

مزید :

صفحہ آخر -