پاٹری انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں،پرویز الٰہی

 پاٹری انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں،پرویز الٰہی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے آل پاکستان پاٹری اینڈ سرامک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے مسلم لیگی رہنما چودھری صفدر وڑائچ کی قیادت میں اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی  وفد میں صدر چودھری ضمن اقبال، جنرل سیکرٹری راجہ وقاص احمد، حاجی اعظم رحمانی اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار شریک تھے  ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے آل پاکستان پاٹری اینڈ سرامک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آل پاکستان پاٹری اینڈ سرامک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاٹری گھریلو صنعت ہے اس کیلئے گیس اور بجلی کے بلوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی اس سلسلے میں گیس، واپڈا، سوشل سکیورٹی اور دیگر محکموں کو پاٹری انڈسٹری سے بھرپور تعاون کیلئے ہدایات دے دی ہیں  چودھری صفدر وڑائچ نے کہا کہ چودھری برادران نے ہمیشہ گجرات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاٹری انڈسٹری کے دیرینہ مسائل کے حل اور اس کی بہتری کیلئے ذاتی کاوشوں پر چودھری پرویزالٰہی کے شکر گزار ہیں۔ دوسری جانب قومی اسمبلی گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 80سے آزاد امیدوار پاکستان مسلم لیگ  پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ذبیح اللہ بلگن نے اپنی شمولیت کے موقع پر کہا کہ  مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں واحد جماعت ہے جو قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی ضامن ہے اس موقع پرسینٹرکامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام محب وطن لوگوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں انہیں خوش آمدید کہیں گے ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے کارکنوں کے ساتھ ساتھ نئے شامل ہونے والے بھی عوام رابطہ مہم شروع کرکے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں۔ 

پرویزا لٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -