وزیر اعظم کراچی جاکر”شوباز“کی طرح سیاست نہیں کریں گے، مسرت جمشید 

 وزیر اعظم کراچی جاکر”شوباز“کی طرح سیاست نہیں کریں گے، مسرت جمشید 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جب کراچی جائیں گے توشوباز شریف کی طرح سیاست نہیں کریں گے،شوباز شریف کے کراچی دورے کا مقصد اپنی بھتیجی کی ریلیوں کا سیاسی طور پر جواب دینا تھا، وفاق کے نمائندے کے طور پر گورنر سندھ نے اپنی بھرپور امدادی سر گرمیاں سر انجام دی ہیں،تحریک انصاف نے بطور جماعت کام کیا جبکہ گورنر پنجاب چودھری سرور کراچی کے دورے پر گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شوباز شریف وفاق اور وزیر اعظم عمران خان پر الزام تراشی کر کے صرف اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، کیا ہی اچھا ہوتا کہ شوباز شریف کرپشن کے سیاسی پارٹنر آصف زرداری کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بھی سندھ کی حکومت کی نا اہلی کی بات کرتے، کیا سندھ کے سیوریج کے نظام کو ٹھیک رکھنا بھی وفاق کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ انشااللہ کراچی کی رونقیں بحال ہوں گی اور وہاں پر دوبارہ معاشی سر گرمیاں عروج حاصل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سند ھ میں مسلم لیگ (ن) کا نام و نشان نہیں پھر شوباز شریف نے کسے امدادی سر گرمیوں کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -