بجلی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے متبادل ذرائع پر توجہ دے رہے ہیں،عمرایوب

          بجلی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے متبادل ذرائع پر توجہ دے رہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) توانائی کے وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت سستی بجلی پیدا کرنے اورملک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے متبادل ذرائع پر توجہ دے رہی ہے۔ لاہور میں سو میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے کے لئے تعاون کے خط پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم لاگت کے بجلی منصوبوں سے لوگوں کو سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ سرکاری اور نجی شراکت داری کے تحت لیہ میں بجلی کا ایک اور منصوبہ قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ایندھن کی بنیاد پر مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار کیا جس کے نتیجے میں ملک میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
عمرایوب
 

مزید :

صفحہ آخر -