ملک میں پائیدار ماہی گیری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: صدر مملکت

    ملک میں پائیدار ماہی گیری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: صدر مملکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت پاکستان کی ماہی گیری کی پالیسی پر اجلاس منعقد ہوا  اجلاس میں وفاقی وزیر سمندری امور نے صدر کو پاکستان میں ماہی گیری کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب میں صدر عارف علوی کا کہناتھاکہ ملک میں پائیدار ماہی گیری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے پاکستان میں ماہی گیری کے شعبے کو مستحکم کر کے کثیر  زرمبادلہ کمانے اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ماہی گیری کے شعبے کی ترقی سے ملک میں غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی غیر قانونی ماہی گیری کی حوصلہ شکنی کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس سلسلے میں اعتماد میں لینا ازحد ضروری ہے  صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ماہی گیری کے طریقوں کو اپنانے سے پاکستانی ایکسپورٹرزکو نئی مارکیٹس تک رسائی حاصل ہوگی  اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی، سیکریٹری میری ٹائم افیئرز،رضوان احمد اور وزارت کے اعلی عہدیداران  نے شرکت کی۔ 
صدر عارف علوی

مزید :

صفحہ آخر -