چینی سفیر یاؤ جنگ کا گیگا گروپ آفکمپنیز کا دورہ
راولپنڈی(پ ر)گیگا گروپ ایک طویل عرصے سے پاکستان کی اکانومی کی بہتری کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور مختلف قسم کے رئیل اسٹیٹ کے پروجیکٹس کر چکا ہے جس کی ایک شاندار مثال گیگا مال ہے اور اسی روایت کو بڑھاتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے3ستمبر 2020ء کو گیگا گروپ آف کمپنیز کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور چین کے کاروبار سرمایہ کاروں اور گیگا گروپ آف کمپنیز کے درمیان کاروباری مواقع پر گفتگو کی اس کے علاوہ گیگا گروپ کی ٹیم نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے منصوبوں سے متعلق چینی سفیر کو پریذینٹیشن دی۔ مولانا محمد بشیر فاروقی، حاجی امین گیگا پردیسی پریذیڈنٹ گیگا گروپ اور مسٹر نجیب امین وائس چیئرمین اینڈ چیف ایگزیکٹیو آفیسر گیگا گروپ اس میٹنگ میں شریک ہوئے اور اس کی میزبانی بھی کی۔