7اہم طالبان قیدی قطر کے حوالے کئے جائیں گے، افغان حکومت 

  7اہم طالبان قیدی قطر کے حوالے کئے جائیں گے، افغان حکومت 

  

کابل(آئی این پی)افغان حکومت اور طالبان کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہوگیا، بقیہ 7 طالبان قیدیوں کو افغان جیلوں سے قطر منتقل کیا جائے گا، جبکہ طالبان نے امن مذاکرات کی شروعات سے قبل ان 7 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رکھا تھا۔افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز افغان حکومت نے 113 طالبان قیدیوں کو رہا کیا تھا اور طالبان نے صوبہ قندھار میں 2 افغان کمانڈوز مقامی حکام کے حوالے کئے تھے۔افغان اور مغربی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ باقی رہ جانے والے 7 طالبان قیدیوں کو ایک معاہدے کے تحت افغان جیلوں سے قطر منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی نگرانی کی جائے گی۔واضح رہے کہ انٹرا افغان مذاکرات رواں ہفتے شروع کئے جانے کا امکان ہے۔

 افغان حکومت

مزید :

صفحہ آخر -