سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار، انڈیکس مزید 353.26پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 60پیسے سونا 100روپے تولہ مہنگا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار، انڈیکس مزید 353.26پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر ...

  

 کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی تسلسل برقرار رہااور سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس42ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے مزید 353.26پوائنٹس کے اضافے سے 42188.11 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ73.34فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 80ارب 10کروڑ47لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 9.85فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری یکھنے میں آئی جس کے باعث گزشتہ کئی روز سے جاری تیزی کا رجحان برقرار رہا اورنڈیکس دوران ٹریڈنگ 42212پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعدازاں 42200پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب رہی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 353.26فیصد اضافے سے 42188.11پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس93.77پوائنٹس کے اضافے سے18031.79پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس303.31پوائنٹس کے اضافے سے29780.50پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز439کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 322کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 97میں کمی اور20میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر78کھرب65ارب 6کروڑ41لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز846روپے کے اضافے سے12133روپے اورفلپ موریس 73.89روپے کے اضافے1775روپے ہوگئی جب کہ پریمیئر شوگر 26.93روپے اورسیپ ہائر فائبراسماعیل انڈسٹریز 25.68روپے کی کمی سے339.01 روپے ہوگئی۔انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بڑھ کر 166.50روپے ہوگیا جب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 60پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.40روپے سے بڑھ کر166روپے اور قیمت فروخت165.60روپے سے بڑھ کر166.20روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166روپے اور قیمت فروخت166.50روپے مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید195روپے سے گھٹ کر194.50روپے اور قیمت فروخت197روپے سے گھٹ کر196.50روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے اور قیمت فروخت221روپے برقرار رہی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ15ہزار300روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 26ڈالرکی نمایاں کمی ہوئی جس سے فی اونس سونے کی قیمت 1933ڈالر کی سطح پرآگئی لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کے اضافے سے بڑھ کر 1لاکھ 15ہزار300روپے ور دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کے اضافے سے98851روپے روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کی کمی سے1380روپے ہوگئی۔ 

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -