ٹیپ انتخابات کیلئے بزنس مین پینلزنے امیدواروں کا اعلان کر دیا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ٹیپ نارتھ زون کے 12ستمبر 2020ء کو ہونے والے انتخابات کیلئے بزنس مین پینلزنے پروفیشنل اور تجربہ کار امیدواران کا اعلان کر دیا۔ کارپوریٹ کلاس کی 8نشستوں کے لیے 8جبکہ ایسوسی ایٹس کلاس کی 4نشستوں کے لیے 4امیدواران کا اعلان کیا گیا ہے۔ بزنس مین پینلز نارتھ زون کے سربراہ میاں عامر سعید نے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہم پورے انصاف کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم متعارف کرا رہے ہیں جو 12ستمبر 2020ء کے الیکشن میں کلین سویپ کر کے اپنے منشور پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ میاں عامر سعید نے اس موقع پر کہا میری برادری اگاہ ہے ہم باتوں پر نہیں کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں ہم داغ ماضی کی حامل صاف ستھری قیادت متعارف کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے مسائل بڑے ہیں اس لیے ٹیم بھی بڑی کی ضرورت تھی دوستوں کے حکم پر خود کارپوریٹ کلاس کا امیدوار بنا ہوں۔ میرے ساتھ سابق چیئرمین ٹیپ آغا محمد طارق سراج ٹریول لیڈ، سید یوسف رضوی، TSYٹریول، مسعود صادق، نیشنل ایکسپریس لاہور، ندیم اقبال ذکاء ٹریول فیصل آباد، کیپٹن فرحت عباس گرین فیلڈ ٹریول روالپنڈی، رانا ضیغم اسلام آباد ٹریول، حافظ عبدالستار ملٹی ٹریول بہاولپور، جبکہ ایسوسی ایٹس کلاس، حسن مسعود مرزا، ٹریول گائیڈ، محمد الیاس TAQانٹر پرائزر کارگوسروسز لاہور، شہزادہ کاشف یمنی انٹرنیشنل روالپنڈی، طارق چوہدری کیپری انٹر نیشنل ٹریول فیصل آباد شامل ہیں، میاں عامر سعید نے پینلز کا اعلان کرتے ہوئے ممبران سے درخواست کی مکمل پینلز کو ووٹ دیں تاکہ یکسوئی کے ساتھ کام کر سکیں۔
میاں عامر سعید