کاروانِ الصغریٰ کے چیف ایگزیکٹو عبد العزیز کا بھی انتخابات میں  حصہ لینے کا اعلان

  کاروانِ الصغریٰ کے چیف ایگزیکٹو عبد العزیز کا بھی انتخابات میں  حصہ لینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی جی خان کی نامور سماجی شخصیت اور سینئر صحافی کاروانِ الصغریٰ کے چیف ایگزیکٹو عبد العزیز ہوپ پنجاب کے 19ستمبر 2020ء کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے میدان میں آگئے، جنوبی پنجاب کو حقیقی حق دلانے کا عزم، آج کاغذات جمع کرائیں گے۔ عبدالعزیز نے کہا ہے آج تک جنوبی پنجاب کو صرف لالی پاپ دئیے گئے ہیں ہمیشہ ہمیں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے اس سال ایسا نہیں ہونے دیں گے میں امید کرتا ہوں جنوبی پنجاب کے حج آرگنائزر ز بالعموم اور پنجاب بھر کے حج آرگنائزرز بالخصوص میرا ساتھ دیں گے۔ عبدالعزیز نے اپنے بیان میں کہا ہے آج کاغذات جمع ہوں گے میری جنوبی پنجاب کے تمام حج آرگنائزرز سے اپیل ہے ایک متفقہ امید وار لانے کے لیے متحد ہو جائیں ہم ایک نہ ہوئے تو پھر ہمارے ساتھ ہاتھ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کے حج آرگنائزرز کا جو متفقہ فیصلہ ہو گا مجھے قبول ہو گا آئیں مل کر یکجہتی کا مظاہر ہ کریں۔
چیف ایگزیکٹو عبد العزیز

مزید :

صفحہ آخر -