ہوپ انتخابات، درجنوں امیدواروں نے کا غذات حاصل کر لیے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے 19ستمبر 2020ء کو 15ایگزیکٹو ممبران کی نشستوں کے لیے درجنوں امیدواران نے کا غذات حاصل کر لیے۔ آج شام 5بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ 19ستمبر 2020ء کو کراچی، لاہور، ملتان، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد میں پولنگ ہو گی۔ مرکزی چیئرمین الیکشن کمیشن نصیر مْغل نے تمام زونلز انچارج الیکشن کمیٹی کو ہدایت کی ہے امید واران کے مکمل کاغذات شام 5بجے تک وصول کیے جا ئیں۔کاغذات جمع کرانے کے لیے امید وارکا خود آنا ضروری ہے، آخری تاریخ ہے مزید توسیع نہیں دی جائے گی امیدواران وقت کا خیال رکھیں۔
کاغذات