ٹیپ نارتھ زون انتخابات، آج شام تک کاغذات واپس لئے جا سکیں گے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ٹیپ نارتھ زون کے 12ستمبر 2020ء کوہونے والے انتخابات، امیدواران آج شام تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔ کارپوریٹ کلاس کی 8نشستوں کے لیے 23امیدواروں نے کا غذات جمع کر ا رکھے ہیں۔ ایسوسی ایٹس کی 4نشستوں کے لیے 9امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ آج 5بجے تک ٹیپ کے لاہور اور اسلام آباد دفتر سے کاغذات واپس لیے جا سکتے ہیں 7ستمبر 2020ء کو حتمی فہرست شائع ہو گی۔
کاغذات واپس