وزارت قانون کا انصاف کی فراہمی کا بڑا اقدام،احتساب عدالتوں کے قیام کا کام مکمل
اسلام آباد(آن لائن)وزارت قانون کا انصاف کی فراہمی کی جانب بڑا اقدام ،ملک بھر میں 120احتساب عدالتیں قائم کرنے کے منصوبے پر کام مکمل کرلیا۔وزارت قانون کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں 120 احتساب عدالتیں قائم کرنے کے منصوبے پر کام مکمل کر لیا ہے اور اس وقت ملک میں کل 24 احتساب عدالتیں کام کر رہی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ منصوبہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے اور منصوبے کو جلد ہی وزیر اعظم عمران خان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت احتساب کے عمل کو تیزی سے آگے لے جا رہی ہے، جس کے لیئے ان عدالتوں کا قائم ہونا ضروری ہے۔
وزارت قانون