تجاوزات کی بھرمار میں انتظامیہ ملوث ہے،ریاض ححیدر

  تجاوزات کی بھرمار میں انتظامیہ ملوث ہے،ریاض ححیدر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ضلع وسطی کے صدر  و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ کراچی کی تباہی ایک دن میں نہیں ہوئی 12 سال میں پیپلرزپارٹی کی نااہلی کراچی کی تباہی کے پیچھے کھڑی ہے کراچی میں راج کرنے والی جماعتوں نے نالوں پر تجاوزات قائم کیے سندھ حکومت نے ایس بی سی اے کو اپنے ماتحت رکھ کر کرپشن کا گڑھ بنادیا ضلع وسطی میں تجاوازات کی بھرمار کے پیچھے مقامی انتظامیہ کا مرکزی  و اہم کردار ہے کراچی میں سائیں سرکار نے ہر کرپشن کرنے والے ادارے کے خلاف تحقیقات کرنے اور کاروائی کرنے کے بجائے اداروں کو مافیا بنادیاسندھ حکومت کو کراچی  کے عوام کیدرد سے کوئی سروکار نہیں سندھ حکومت عوامی خدمت کے بجائے اے پی سی پر توجہ دے رہی ہے ایک صوبہ سندھ سنبھالا نہیں جارہاملک سنبھالنے کء خواہش مند ہیں کراچی کے عوام وزیراعظم کی جانب دیکھ رہے ہیں 

مزید :

صفحہ آخر -