وزیر اعظم کا دورہ ایک دن کیلئے موخر،کل کراچی پہنچیں گے 

  وزیر اعظم کا دورہ ایک دن کیلئے موخر،کل کراچی پہنچیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ایک دن کے لیے موخر کردیاگیا ہے۔وہ اب ہفتہ کو شہر قائد پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل(ہفتہ)خصوصی دورے پر کراچی پہنچیں گے،دورے کے دوران وزیراعظم کراچی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔ذرائع نے اس ضمن میں بتایاکہ وزیر اعظم کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم گورنرہاؤس کراچی میں شہرکے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں، اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کے لیے مجوزہ منصوبوں اور فنڈز پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم بارشوں سے نقصانات اور صورت حال پر خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت گورنرہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کے مطابق کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اپنا کردار ادا کرے گا،کراچی میں درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے اور عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔گورنرسندھ کے مطابق مسائل کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے اور وزیراعظم نے اس پلان کو حتمی شکل دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔کراچی میں سیوریج، نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے جامع پلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ تشکیل دیا گیا جس پر وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -