نارتھ ناظم آباد:پنی مدد آپ کے تحت علاقے میں صفائی 

  نارتھ ناظم آباد:پنی مدد آپ کے تحت علاقے میں صفائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں عوام اداروں سے مایوس ہوگئے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی اور پانی نکالنے کا کام شروع کردیا، نارتھ ناظم آباد میں بھی رہائشیوں نے ریذیڈنٹس ایکشن کمیٹی بنالی جس نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کو صاف ستھرا کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔گزشتہ دنوں ہونے والی بارش بارشوں کے باعث نارتھ ناظم آباد کا علاقہ بھی شدید متاثرہ حصوں میں شامل رہا، علاقے میں بارش کا پانی اور جگہ جگہ گندگی اور کیچڑ کے ڈھیروں نے مکینوں کی زندگی مفلوج کردی ہے۔ایکشن کمیٹی کے صدر ڈاکٹر خرم اور سیکرٹری محمد ذیشان نے بتایاکہ علاقے کے رکن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی نے بھی علاقے کو صاف کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی، رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کی طرف سے کوئی بھی مثبت جواب نہ مل سکا۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ علاقے کو اپنی مدد آپ کہ تحت صاف کیا جائے، نارتھ ناظم آباد میں صفائی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے، کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل سے بھی ملاقات کی جنہوں نے اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں کے ڈی اے چورنگی سے ضیاء الدین دین چورنگی تک کی صفائی کی جا رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -