پی ٹی سی ایل کا فلیگ شپ انٹرن شپ پروگرام ایکسپریا 2020اختتام پذیر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ کے تحت فلیگ شپ انٹرن شپ پروگرام ایکسپریا2020اختتام پذیر ہوگیا۔فلیگ شپ پروگرام میں لمز، آئی بی اے کراچی، نسٹ، فاسٹ اور بحریہ یونیورسٹی کے1200 طلباء میں سے 25 طلباء کوآن لائن گیمفائڈ ایسسمنٹ کے ذریعے منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے گروپ چیف سید مظہر حسین نے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں کیلئے ہمارا عزم مضبوط ہے کیونکہ ہم سیکھنے اور رہنمائی کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں۔پی ٹی سی ایل ایکسپریا فلیگ شپ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے ہم پاکستان میں متعدد یونیورسٹیوں سے بہترین طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا میں یہ پروگرام اپنی حقیقی روح کے مطابق جاری رہے اس لئے ورچوئل میکنزم کو شامل کیا گیا۔منتخب طلباء کو چھ ہفتوں پر مشتمل مفصل آن لائن اوریئنٹیشن دی گئی اور انہیں متعلقہ منصوبے اور شعبہ جات منصوب کئے گئے۔