بیت المال اور آئی بی اے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

   بیت المال اور آئی بی اے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بیت المال اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے)کراچی کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط ہوگئے ہیں، جس کے تحت پاکستان بیت المال آئی بی اے کراچی کے 25مستحق طلباء کووظائف فراہم کرے گا۔ہرطالب علم ہرسال ایک لاکھ روپے تک مالی معاونت حاصل کرے گا۔پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عون عباس بپی اور آئی بی اے کراچی کی ڈائریکٹرکارپوریٹ ریلیشن ملاحت اعوان نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیئے۔مفاہمت کی یادداشت کے مطابق پاکستان بھرمیں اور اس کے مختلف دفاتر میں ان طلباء کو مواقع پیش کرے گی،جس پر ابتدائی طورپردوسال کے لیے دستخط کیئے گئے ہیں۔اس موقع پر ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے کہاکہ پاکستان بیت المال کو آئی بی اے کی مدد پر انتہائی خوشی ہے کیونکہ یہ پاکستان کی انتہائی معروف یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے آئی بی اے کے ساتھ تعلقات مستحکم ہوں گے،توقع ہے کہ ہم 25مزیدطلباء کو شامل کرکے پاکستان بیت المال کی جانب سے تعاون میں اضافہ کریں گے۔ آئی بی اے کی ڈائریکٹرملاحت اعوان نے کہاکہ خاص کر اس مشکل وقت کے دوران جب کوڈ19کے باعث بہت سے خاندان متاثرہیں۔پاکستان بیت المال کی آئی بی اے کے لیے امدادخوش آئندہے،جا کا ہم شکریہ اداکرتے ہیں۔انہوں نے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کو دعوت دی کہ وہ آئی بی اے کا دورہ کریں اور بیت المال کی طرف سے امداد حاصل کرنے والے طلباء سے ملاقات کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کروناوباء کے معاشی اثرات کے پیش نظرآئی بی اے کراچی نے اپنے مالی امداد کے پروگرام کو380ملین روپے تک بڑھایاجوگزشتہ سال کے مقابلے میں 25فیصد زائد ہے،جس سے1200سے زائد ضرورت مندطلباء مستفید ہوں گے  

مزید :

صفحہ آخر -